18 اکتوبر، 2016، 10:46 AM

ڈونلڈ ٹرمپ کی ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ثالثی کی پیشکش

ڈونلڈ ٹرمپ  کی ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ثالثی کی پیشکش

امریکی صدارتی انتخاب کے لیے ری پبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ثالثی کی پیشکش کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی  کی رپورٹ کے مطابق ہندوستانی اخبار ہندوستان ٹائمز کے ساتھ گفتگو میں امریکی صدارتی انتخاب کے لیے ری پبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ثالثی کی پیشکش کی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ  نے کہا کہ اگر وہ امریکہ کے صدر منتخب ہوگئے تو وہ پاکستان اور ہندوستان کے ثالث کا کردار ادا کرنا چاہیں گے کیوں کہ تنازعات کی وجہ سے خطے میں کشیدگی ہے۔

تاہم ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا کہ وہ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان ثالثی اسی وقت کریں گے جب دونوں ملک انہیں ایسا کرنے کے لیے کہیں گے۔ ٹرمپ نے کہا  کہ ’میں پاکستان اور ہندوستان کے درمیان دوستانہ ماحول دیکھنا چاہتا ہوں کیوں کہ یہ معاملہ بہت گرم ہے، اگر دونوں ملک دوستانہ ماحول میں ساتھ رہیں تو یہ بہت اچھا ہوگا اور مجھے امید ہے کہ وہ ایسا کرسکتے ہیں‘۔

News ID 1867672

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha